Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

۲ نومبر ۲۰۲۳ء
ڈاکٹر خواجہ عبدالحمید عرفانی کے صاحبزادے اور سابق ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ پبلی کیشنز،نیشنل کالج آف آرٹس لاہور جناب سروش عرفانی کی ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرٔوف رفیقی سے ملاقات

جناب سروش عرفانی صاحبزادہ ڈاکٹر خواجہ عبدالحمید عرفانی اور سابق ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ پبلکیشنز،نیشنل کالج آف آرٹس لاہور نےڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرٔوف رفیقی سے ملاقات کی اور انہیں ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک بادپیش کی۔
جناب سروش عرفانی نے اپنے والد ڈاکٹر خواجہ عبدالحمید عرفانی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ایسے عظیم محب ِّ وطن پاکستانی ہیں جنھوں نے ایران میں پاکستان دوستی کا لازوال جذبہ پیدا کرنے کے لیے ان تھک محنت کی۔ ایرانی ادبا اور شعرا عرفانی ہی کی بدولت علامہ محمد اقبال کے کلام و پیغام سے آشنا ہوئے۔ اس موقع پر جناب سروش عرفانی نے اپنے ڈاکٹر خواجہ عبدالحمیدعرفانی کا غیر طبع شدہ ’’رومی اقبال اور ٹینس‘‘کے عنوان سے مسودہ پیش کیا اور خواہش کا اظہار کیا کہ اسے اقبال اکادمی پاکستان سے شائع کیا جائے۔
ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے جناب سروش عرفانی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ڈاکٹر خواجہ عبدالحمید عرفانی اعلیٰ درجے کے علمی اور ادبی صلاحیتوں کے حامل تھے۔ ڈاکٹر عرفانی برصغیر کے مسلمانوں کی اس نسل سے تعلق رکھتی تھے جو حقیقی معنوں میں علامہ اقبال کے نظریات سے متاثر ہوئی۔ ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے کہا کہ ڈاکٹر خواجہ عبدالحمید عرفانی کی اس کتاب کو اقبال اکادمی پاکستان حسب ضابطہ کی اشاعت کا اہتما م کرے گی۔ ملاقات کے اختتام پر جناب سروش عرفانی نے ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی کو کتاب کا تحفہ پیش کیا۔