Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی کی حضرت علامہ محمد اقبال کے نواسے ، چیئرمین دبستان اقبال ،میاں اقبال صلاح الدین سے ملاقات

ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی کی حضرت علامہ محمد اقبال کے ۲۵ اکتوبر ۲۰۲۳ء کو نواسۂ اقبال میاں اقبال صلاح الدین سے ملاقات۔
میاں اقبال صلاح الدین نے دبستان اقبال آمد پر ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی کا استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران نسل نو کو حیات و افکار اقبالؒ سے روشناس کروانے اور تعلیمی اداروں میں فکر اقبال کوفروغ دینے کےلیے اجتماعی کاوشوں کو بروئے کار لانے کا اعادہ کیا گیا۔ میاں اقبال صلاح الدین نے کہا کہ فکر اقبال کو نصاب میں مضمون کے طور پر شامل کر کے نوجوان نسل کی بہترین تربیت کی جا سکتی ہے۔ ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے کہا کہ اقبال اکادمی پاکستان آپ کی رہنمائی اور تعاون سے نوجوان طلبہ میں افکار اقبال کو اجاگر کرنے اور فلسفہ اقبال کو آئندہ نسلوں تک منتقل کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ اس سلسلہ میں آپ کی قیمتی رائے سے استفادہ کیا جائے گا۔
ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے دبستان اقبال میں آویزاں فن پاروں کو بہت سراہا۔ ملاقات کے اختتام پر ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے اکادمی کی کتب کا تحفہ پیش کیا۔ اس ملاقات میں چوھدری فہیم ارشد، محمد اسحاق ،ملک اسد حنیف اور ابو بکر بھی موجود تھے۔