Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

اقبال اکادمی پاکستان کے "صدارتی اقبال ایوارڈ "کی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس

وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن جناب سیّد جمال شاہ کی زیر صدارت اقبال اکادمی پاکستان کے”صدارتی اقبال ایوارڈز“ کی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس مؤرخہ 24نومبر ۲۰۲۳ء کو کمیٹی روم، قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں حمیرا احمد، معتمد قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن، شریکِ معتمد وفاقی وزارتِ خزانہ صحبت علی تالپور، شریکِ معتمد جناب مظفر علی برکی، چیئرمین اکادمی ادبیات ڈاکٹر نجیبہ عارف، ناظم ادارہ تحقیقاتِ اسلامی، اسلام آباد جناب ڈاکٹر محمد ضیاء الحق، سابق ڈین سوشل سائنسز، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد ڈاکٹر شاہد اقبال کامران، پروفیسر ڈاکٹر حمیرا شہباز، ناظم اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی، رانا یاسر عرفات، جناب شیر عالم خان، جناب محمد نعمان چشتی، ڈاکٹر طاہر حمید تنولی اور حسنین عباس موجود تھے۔ اس اجلاس میں سال ۲۰۲۱ء کے لیے صدارتی اقبال ایوارڈ کے لیے کتاب کا انتخاب کیا گیا اور بین الاقوامی اقبال ایوارڈ کے سلسلے میں قائم ذیلی مجلس کے فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی۔ اجلاس کے آخر میں ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے اراکین کمیٹی کو اقبال اکادمی کی مطبوعات پیش کیں۔