Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی کی علامہ محمد اقبال کی بہو محترمہ جسٹس ناصرہ اقبال صاحبہ سے ملاقات

ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے ۲۱اکتوبر ۲۰۲۳ء کو جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال سے ان کے گھر پر ملاقات کی۔ محترمہ ناصرہ اقبال نے بطور ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ان کی تعیناتی کو سراہا اور انھیں اس ادارے کی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ صوبہ بلوچستان سے اقبال شناس اور محب اقبال کی تعیناتی ادارےاور علامہ محمد اقبال کی فکر کے اور فروغ کے لیے خوش آئند اضافہ ہے۔
ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے محترمہ ناصرہ جاوید کی خیریت دریافت کی اور کہا کہ موجودہ حالات میں میرے لیے ذمہ داری بڑھ گئی ہے، فرائض کو عبادت سمجھ کر انجام دینا ہوگا۔ اس ملاقات کے موقع پر چوھدری فہیم ارشد اور محمد اسحاق بھی موجود تھے۔