Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹرعبدالرؤف رفیقی کی ممتاز محقق ،مصنف ،ماہراقبالیات پروفیسر ڈاکٹر خواجہ محمد زکریا سے ملاقات

ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے۲۶ اکتوبر ۲۰۲۳ء کو ممتاز محقق، مصنف نقاد، اردو زبان و ادب کے استاد، ماہر اقبالیات پروفیسر ڈاکٹر خواجہ محمد زکریا سے ملاقات کی۔
ڈاکٹر خواجہ زکریا نے ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی کو ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان بننے پر مبارک باد پیش کی۔ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خواجہ زکریا نے کہا کہ علامہ محمد اقبال کی شاعری غیر معمولی وسعت رکھتی ہے۔ آفاقی کلام تاریخ پر گہرے نقش چھوڑتا ہے۔کلام اقبال سے ان کا تعارف بچپن میں ہوگیا اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شغف بڑھتا چلا گیا۔
ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے کہا کہ علامہ اقبال کے کلام پر آپ کی گہری نظر ہے۔ آپ کی رہنمائی فروغ فکر اقبال اور اکادمی کی ترقی کے لیے معاون و مددگار ثابت ہوں گی۔