Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

خانوادہ ٔاقبال سے ڈائریکٹراقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی کی ملاقات

ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے فرزندِ اقبال، جسٹس (ر) جاویداقبال مرحوم کی رہائش گاہ پر علامہ اقبال کی بہو جسٹس (ر)ناصرہ اقبال،پوتے جناب منیب اقبال اور سینیٹر ولید اقبال سے ملاقات کی۔ خانوادہ ٔاقبال نے ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی کو خوش آمدید کہتے ہوئے بطور ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان تعیناتی پر مبارک باد دی اور پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا۔ ملاقات کے دوران اقبال فہمی اور اقبال شناسی کے اُمور پر تبادلہ خیال ہوا ۔خصوصاً تعلیمی اداروں کے ذریعے نوجوان نسل میں فکر اقبال کو فروغ دینے کے لائحہ عمل پر بات چیت کی گئی۔
ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے پیغام اقبال کی ترویج کے لیے خانوادۂ اقبال کی کاوشوں کو سراہا۔ ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے شاعر مشرق سے اظہار عقید ت کرتے ہوئے کہا کہ مفکر پاکستان کی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہیں ۔ اور یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ علامہ محمد اقبال کی اگلی نسلیں بھی ان کے افکار پر نہ صرف عمل پیرا ہیں،بلکہ پیغام اقبال کی ترویج میں ہمارے شانہ بشانہ ہیں۔