Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

اقبال اکادمی پاکستان کی ہئیت حاکمہ کا ۵۸واں اجلاس

اقبال اکادمی پاکستان کی ہئیت حاکمہ کا ۵۸واں اجلاس وفاقی سیکرٹری، حکومت پاکستان، قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن و نائب صدر اقبال اکادمی پاکستان، محترمہ فارینہ مظہر کی زیر صدارت ۱۳، اپریل ۲۰۲۳ء کو ایوان اقبال لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینیٹر ولید اقبال، جناب شوکت امین شاہ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق، ڈائریکٹر جنرل ادارہ تحقیقات اسلامیہ، اسلام آباد، جناب شہزاد حمید درانی، جوائنٹ سیکرٹری، قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن، جناب انجم وحید، قائم مقام ناظم اقبال اکادمی شریک ہوئے۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ جناب انجم وحید، ایڈمنسٹریٹر ، ایوان اقبال کو قائم مقام ناظم اقبال اکادمی تعیناتی کی توثیق کی گئی اور ساتھ ہی اکادمی کے لیے مستقل ناظم کی تعیناتی عمل میں لانے کی ہدایات دی گئیں ۔ اجلاس میں اکادمی کے انتظامی امور، بجٹ، ملازمین کی ترقیوں و دیگر معاملات کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس کے اختتام پر اکادمی کے ہئیت حاکمہ کے معزز رکن جناب ایوب صابر کی وفات پر تعزیت و دعا مغفرت کی گئی۔ اراکین نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اقبالیات میں ڈاکٹر ایوب صابر کا منفرد مقام تھا، ان کی وفات سے نہ صرف اقبال اکادمی بلکہ علمی دنیا ایک ممتاز دانشور اور محقق سے محروم ہو گئی۔آخر میں نائب صدر اکادمی محترمہ فارینہ مظہر نے تمام ارکین کا شکریہ ادا کیا۔

اقبال اکادمی پاکستان