Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

قومی صدارتی اقبال ایوارڈ (اردو) سال ۲۰۲۲ء کی ماہرین کمیٹی کا اجلاس

قومی صدارتی اقبال ایوارڈ (اردو) سال ۲۰۲۲ء کے سلسلے میں مجلسِ ماہرین برائے صدارتی اقبال ایوارڈ (اردو) کا اجلاس ۵؍جون ۲۰۲۴ء، بروز بدھ، لائبریری اقبال اکادمی پاکستان میں منعقد ہوا۔ ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی، ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان نے بطور کنوینر اقبال ایوارڈ کمیٹی، اجلاس کے شرکاء کو خوش آمدید کہا۔ اجلاس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر معین الدین عقیل نے کی۔ ڈاکٹر عبد الرؤف رفیقی، ڈاکٹر طالب حسین سیال، ڈاکٹر خالد اقبال یاسر، پروفیسر ڈاکٹر نجیب جمال ، ڈاکٹر یوسف اعوان، ڈاکٹر غلام قاسم مجاہد بلوچ، معاون ناظم ادبیات ڈاکٹر طاہر حمید تنولی نے اجلاس میں شرکت کی۔ڈاکٹر عبدالرزاق صابر (گوادر)،اور صلاح الدین مینگل صاحب (اسلام آباد)سے آن لائن میٹنگ میں شامل تھے۔ صدر مجلس نے نتائج کا اعلان کیا۔ مرتب کردہ نتائج توثیق کے لیے سلیکشن کمیٹی میں پیش کیے جائیں گے۔اس اجلاس میں نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر فہیم ارشد ،معاون ادبیات حسنین عباس اور افسرتعلقات عامہ محمد اسحاق نے اجلاس میں شرکت کی۔
دوران اجلاس ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایف کی صورت میں ملنے والی ای کتب کو بھی صدارتی اقبال ایوارڈ برائے کتب کے لیےشامل کیا جائے۔ ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کہا کہ پی ڈی ایف کتب ای کا کسی بھی کیٹیگری کے لیے انتخاب کسی ایک ادارہ کا مسئلہ نہیں ہے باقی تمام ادبی اداروں سے بھی مشاورت کی جائے۔ ڈاکٹر خالد اقبال یاسر نے تجویز پیش کی کہ علامہ اقبال کےفکر و فن پر کیے گئے تراجم اور مقالات کو بھی ایوارڈز کی کیٹگری میں نامزد کیاجائے۔ اور بین الاقوامی سطح پر اقبال کونسل بھی بنائی جائے۔