Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی کی مزار اقبال پر حاضری

ہمیں اپنی گمشدہ میراث کو اپنے اسلاف کے ذریعے ڈھونڈنا ہوگا۔علامہ محمد اقبال کے پیام میں ہی امت مسلمہ کے مسائل کا حل ہے۔ ہمیں علامہ محمد اقبال کے کے فرمودات کو اپنانا ہوگا :ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی
ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے ۲۰اکتوبر ۲۰۲۳ء کو مزار اقبال پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔
ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے اپنی تعیناتی کے دوسرے روز حضرت علامہ محمد اقبال کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی گمشدہ میراث کو اپنے اسلاف کے ذریعے ڈھونڈنا ہوگا۔علامہ محمد اقبال کے پیام میں ہی امت مسلمہ کے مسائل کا حل ہے۔ ہمیں علامہ محمد اقبال کے کے فرمودات کو اپنانا ہوگا ۔ سربراہ شعبہ تحقیق ڈاکٹر طاہر حمید تنولی، چوھدری فہیم ارشد، محمد اسحاق اور ملک اسد بھی ان کے ہمراہ مزار اقبال پر حاضری دی۔