Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

اقبال اکادمی پاکستان کی جائزہ مسودات کمیٹی کا اجلاس ۱۴جون ۲۰۲۲ء

اقبال اکادمی پاکستان کی جائزہ مسودات کمیٹی کا اجلاس ۱۴جون ۲۰۲۲ء کو ناظم اکادمی کے دفتر میں ہوا۔ اجلاس میں جائزہ مسودات کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر ابصاراحمد، پروفیسر ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی، ڈاکٹر تحسین فراقی، ڈاکٹر خالد ندیم، ڈاکٹر محمداعجاز الحق اور ڈاکٹر عروبہ صدیقی شریک ہوئے جب کہ ڈاکٹر نجیبہ عارف نے آن لائن شرکت کی۔ جائزہ مسودات کمیٹی کی تشکیل نو کے بعد پہلا اجلاس تھا۔ ڈائریکٹر اقبال اکادمی ڈاکٹر بصیرہ عنبرین نے ممبران کمیٹی بالخصوص نئے ممبران کو کوخوش آمدید کہا اور ان کا تعارف پیش کیا۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ کمیٹی کے تمام شرکا نے فلسفہ کے معروف استاد، مصنف، محقق اور اقبال اکادمی پاکستان کی جائزہ مسودات کمیٹی اور صدارتی اقبال ایوارڈ انگریزی کی ماہرین کمیٹی کے رکن ڈاکٹر عبدالخالق کی رحلت پر اظہار افسوس کیا ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور دعائے مغفرت بھی کی گئی۔ اس موقع پر تمام اراکین کمیٹی نے ان کے بارے میں اپنے تاثرات بیان کیے۔
اجلاس میں شعبہ ادبیات کی طرف سے تیار کردہ ۲۰ کتب کی فہرست پیش کی گئی۔ جائزہ مسودات کمیٹی نے علامہ محمد اقبال کی حیات و افکار اور فکر اقبال کی مختلف جہات پر لکھی ان کتب کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اراکین کمیٹی نے ان پر اپنی ماہرانہ رائے اور سفارشات پیش کیں۔ اجلاس کے اختتام پر ڈائریکٹر اقبال اکادمی نے کمیٹی کے تمام اراکین کو اقبال اکادمی کی نئی مطبوعات کے سیٹ کا تحفہ دیا۔

   

   

   

اقبال اکادمی پاکستان