Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

مجلس فکر و دانش،بلوچستان کا ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالروؔف رفیقی كے اعزاز میں استقبالیہ

کوئٹہ تہذیب و معاشرت کے سیل رواں اور سنگم پر واقع ہے
صوبائی وزراء و دانشوروں کا مجلس فکر و دانش کے استقبالیہ میں اظہار خیال
علامہ اقبال بلند فکر و دانش مند عبقری شخصیت ہیں، ڈاکٹر عبدالروف رفیقی
اقبال اکادمی پاکستان کی ڈائریکٹر شپ کے لئے ڈاکٹر رفیقی کا انتخاب قابل تحسین ہے، عبدالمتین اخونزادہ،ظفر علی بلوچ ڈاکٹر میری،امان ناصر
مجلس فکر و دانش علمی و فکری مکالمے اور محکمہ کلچر حکومت بلوچستان کے اشتراک سے معاشرتی و سماجی شعور کی بیداری اور انسانی نفسیات کے مطابق بامقصد و نتیجہ خیز پالیسیاں تشکیل دینے کے لئے فکر اقبال کی معنویت و ترویج کے لئے قائم اقبال اکادمی پاکستان کے نئے تعینات شدہ ڈائریکٹر ممتاز محقق و مصنف فلسفہ و فکر اقبال کے نامور شخصیت پروفیسر ڈاکٹر عبدالروف رفیقی کے اعزاز میں استقبالیہ و محفل تبادلہ خیال کاانعقاد کلچر ڈیپارٹمنٹ کے کانفرنس روم کیا گیا جس کی صدارت ماہر سماجیات و عمرانیات مجلس فکر و دانش علمی و فکری مکالمے کے سربراہ عبدالمتین اخونزادہ نے کی جبکہ مہمانان خصوصی نگران صوبائی وزیر تعلیم و ٹورزم ڈیولپمنٹ پروفیسر ڈاکٹر قادر بخش بلوچ اور صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی تھے جبکہ تقریب کے مہمانان اعزاز میں ممتاز ماہر تعلیم و ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کوئٹہ ڈاکٹر سید ابوالحسن میری اور بلوچی اکیڈیمی کے صدر سنگت بلوچ، ڈائریکٹر کلچر ظفر علی بلوچ تھے۔ اس موقع پر پشتو زبان و ادب کے مشہور شاعر و فلسفی امان اللہ خان ناصر، شہید باز محمد کاکڑ فاؤنڈیشن رجسٹرڈ کے چیرمین پروفیسر ڈاکٹر لعل خان کاکڑ، پروفیسر ڈاکٹر شیر زمان خان مندوخیل، حاجی محمد رمضان ملاخیل،پروفیسر ڈاکٹر منزہ قیوم، پروفیسر شگفتہ عسکر،انجیل کائنات، فرید بگٹی پروفیسر مجید شاہ اور دوسرے اسکالرز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ تہذیب و تمدن کا سنگم ہے تہذیبوں اور ثقافتوں کے سیل رواں میں مفکرین اور محققین کا ادراک و احساس دردمندی اصل جوہر ہیں جسے اب ٹیکنالوجی کے استعمال سے نوجوانوں و خواتین سمیت تمام طبقات کے لئے موثر اور مفید کردار و عمل کے لئے پیش کرنا ہے، لمحہ موجود میں فکر اقبال کی معنویت،اقبال اکادمی کا کردار اور ڈاکٹر عبدالروف رفیقی کی شخصیت یکجا ہوئے ہیں جو کوئٹہ و صوبے کے لئے بہترین اعزاز و افتخار ہیں۔
صوبائی وزراء اور قائدین نے کہا کہ وہ نصاب تعلیم اور تحقیق وجستجو کے تمام دائروں میں معنویت و سماجی شعور کی نئی جہتیں تلاش کرنے کی آرزو مندی رکھتے ہیں تاکہ قومی تشکیل و تعمیر نو کا فیصلہ کن کردار ادا کیا جائے۔ فکر اقبال کو دراصل پچھلی دو چار صدیوں کے مفکرین و علماء کرام کی کاوشوں کا نتیجہ خیز ڈرافٹ قرار دیا جاسکتا ہے اس لئے ضروری ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر عبدالروف رفیقی کی قیادت میں اقبال اکادمی رہنما کردار ادا کریں۔ اس موقع پر ایک متفقہ قرارداد میں کہا گیا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ کوئٹہ و تمام بڑے شہروں میں اقبال اکادمی کی شاخیں قائم کی جائیں۔ اردو و انگریزی کے ساتھ ساتھ قابل احترام پشتو، بلوچی، براھوئی، فارسی، ہزارگی، پنجابی،سرائیکی کشمیری، پہاڑی، سندھی سمیت تمام قومی زبانوں کی یکساں ترویج و اشاعت کے وسیع مواقع قومی و فکری نصب العین کے ساتھ کیا جائے ۔
اس موقع پر صاحب زادہ عتیق اللہ خان،جناب شیر خان خروٹی ایڈووکیٹ،عجب خان ناصر، احسان اللہ خان ترین، بوری وال کلاس فیلوز گروپ کے عبدالمنان صاحب محترم، وقاص احمد بٹ، پروفیسر ضیاء الحق خدرزئی، بلوچستان یونیورسٹی کے طلباء، نوجوان رضاکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔