Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

جمعیت طلبہ عربیہ کے منتظم اعلی محمد افضل کی ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی سے ملاقات

جمعیت طلبہ عربیہ کے منتظم اعلی محمد افضل نے ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران فکر اقبال کی ترویج کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جناب محمد افضل نے کہا کہ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کا مقصد دینی مدارس کے نوجوان کو باہمی فروعی اختلافات، تعصبات، لسانیت اور مسلکی بتوں کو توڑ کر دینی مدارس کے نوجوانوں کو اقبال کا شاہین بنانا ہے۔ جس کےلیے اقبال اکادمی پاکستان کی رہ نمائی درکار ہوگی۔
ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے کہا کہ اقبال اکادمی پاکستان نسل نو کو فکراقبال سے روشناس کرانے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔ جس کے لیے عصری ودینی نصاب میں فکر اقبال کو بطور مضمون شامل کرنے کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے۔ فکر اقبال سے دوری کی وجہ سے بحیثیت فرد اور بحیثیت قوم نوجوان انتشار اور بے عملی کا شکار ہیں۔ اقبال کی فکر جو ہماری روح کو سیراب کر سکتی ہے، ہمارے باطن کی تاریکیاں دور کر کے اسے نور علم سے منور و سرشار کر سکتی ہے، سے ہم محروم ہیں۔ملاقات کے اختتام پر جناب محمد افضل نے اکادمی کے مختلف شعبہ جات اور مرکزی لائبریری کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر جمعیت طلبہ عربیہ کے منتظم صوبہ پنجاب شمالی واجد اقبال اور منتظم ضلع لاہور محمد طلحہ بھی موجودتھے۔