Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

خصوصی آن لائن لیکچر: قائد اعظم اور علامہ اقبال
مہمان مقرر: پروفیسر احمد سعید

یوم قائد اعظم کے حوالے سے اقبال اکادمی پاکستان کے زیر اہتمام ۲۵؍دسمبر۰ ۲۰۲ء کو’’قائد اعظم اور علامہ محمد اقبال ‘‘کے عنوان سے خصوصی آن لائن لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔مہمان مقرر معروف تاریخ داں پروفیسر احمد سعید تھے۔ خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح علامہ اقبال ؒ سے اس قدر متاثرتھے کہ ایک موقع پر انہوں نے فرمایا:’’اگرچہ میرے پاس وطن نہیں ہے لیکن اگر مجھے سلطنت مل جائے اور اقبالؒ اور اس سلطنت میں سے کسی ایک کے انتخاب کا اختیار دیا جائے تو میں بلاتامل اقبالؒ کو منتخب کروں گا۔‘‘پروفیسر احمد سعید نے کہا کہ علامہ اقبال ؒ نے جس طرح قوم کو ایک مقصد کے لیے بیدار کیا اسی جذبے سے قائد اعظم نے اس قوم کو ایک مقصد کے لیے کھڑا کیا اور آج ہم آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں۔

تصاویر

 

اقبال اکادمی پاکستان