Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

اقبال اکادمی پاکستان کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی مناسبت سے ’’نظریہ پاکستان اور آج کا نوجوان‘‘کے عنوان سے لیکچر

اقبال اکادمی پاکستان کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی مناسبت سے ’’نظریہ پاکستان اور آج کا نوجوان‘‘کے عنوان سے لیکچر ریکارڈ کیا گیا۔ مہمان مقرر چیئرمین شعبہ تاریخ و پاکستان سٹڈیز جامعہ پنجاب ،پروفیسر ڈاکٹر محبوب حسین تھے۔ ڈاکٹر محبوب حسین نے گفت گو کرتے ہوئے کہا کہ قیام ِ پاکستان سے دورِ حاضر تک نوجوان نسل ہر طبقہ فکر کے لئے اہمیت کی حامل رہی ہے۔ علامہ اقبال، قائد اعظم اور دیگر رہنماؤں کے نزدیک سب سے بڑی قوت نوجوانان ملت ہی تھے۔ قائدِ اعظم نے نوجوان نسل اور اس کی تعلیم و تربیت کی اہمیت کواُجاگرکیا۔علامہ محمد اقبال ستاروں پر کمند ڈالنے والا سمجھتے تھے ۔ موجودہ دور میں ضروری ہے کہ آج کا نوجوان اپنی سرگرمیوں کو مثبت انداز میں آگے بڑھائے اور اس راستے کا تعین کرے جو ملکی مفادات کے لیے بہتر ہو اور جس سے ملک و قوم کی فلاح و بہبود یقینی ہو۔ یہ لیکچر ۲۳؍ مارچ، ۲۰۲۴ء کو اقبال اکادمی کے یوٹیوب چینل youtub.com/iqbalacademy پر آن لائن نشر کیا جائے گا۔