Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

‘‘فکر اقبال میں عورت کا مقام و مرتبہ’’ محترمہ نرید فاطمہ

اقبال اکادمی پاکستان کے زیر اہتمام ۸؍مارچ ۲۰۲۳ء کو خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے ‘‘فکر اقبال میں عورت کا مقام و مرتبہ’’ کے عنوان سے خصوصی لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔ مہمان مقرر محترمہ نرید فاطمہ تھیں۔ صدارت پروفیسر ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی نے کی۔ یہ لیکچر اقبال اکادمی کے آن لائن چینل پر دیکھا جا سکتا ہے۔
محترمہ نرید فاطمہ نے علامہ اقبال کے شعری و نثری افکار کی روشنی میں عورت کا مقام و مرتبہ بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے جہاں نوجوانوں کو مرکز موضوع بنایا ہے وہاں انہوں نے عورت کے مقام و مرتبہ کو بھی بحسن و خوبی بیان کیا ہے۔ اب یہ عورتوں کا فرض ہے کہ علامہ کی بیان کردہ صفات کو اپنی شخصیت کا حصہ بنائیں اور ماں، بہن، بیوی، بیٹی اور معاشرے کے معمار کی حیثیت سے قوم کی تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں تاکہ اسلامی معاشرے میں ہماری ازدواجی، معاشرتی، سماجی اور اخلاقی زندگی میں وہ خوشگوار تبدیلیاں رونما ہوں جو ایک صحت مند اور قابلِ تقلید قوم کی حقیقی غماز ہوں۔اپنی مشہور نظم ‘‘عورت’’ میں اقبال وجودِ زن کو یوں خراج تحسین پیش کرتے ہیں:
وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ
اسی کے ساز سے ہے زندگی کا سوزِ دروں
ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین نے کہا کہ عالمی یوم خواتین کے موقع پر اقبال اکادمی کی طرف سے اس لیکچر کے اہتمام کا مقصد خواتین کو افکار اقبال کی روشنی میں مسلم معاشرے میں مقام زن کی تفہیم کرنا ہے۔ انھوں نے صاحب صدر پروفیسر ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی کا اور شعبہ اقبالیات اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی پی ایچ ڈی ریسرچ اسکالر نرید فاطمہ کا شکریہ ادا کیا۔

اقبال اکادمی پاکستان