Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

آن لائن لیکچر:”فکر اقبال کا بنیادی ماخذ– قرآن حکیم“
مہمان مقرر:پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری

اقبال اکادمی پاکستان کے زیر اہتمام مورخہ۲۶/اکتوبر۲۰۲۰ء کو ایوان اقبال میں ایک خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔ مہمان مقرر عربی زبان و ادب کے ممتاز معلم، نقاد و محقق، سابق صدر شعبہ عربی اور ڈین اورینٹل کالج، پنجاب یونیورسٹی،پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری تھے۔ انھوں نے”فکر اقبال کا بنیادی ماخذ–قرآن حکیم“کے موضوع پر مدلل گفت گوکی۔انھوں نے کہا کہ علامہ اقبال کے کلام اور فلسفے کو سمجھنے کے لیے قرآن سے رجوع کرنانہایت ضروری ہے۔ قرآن حکیم ہی علامہ اقبال کے افکار و نظریات کا حقیقی جوہر ہے، اس لیے فکرِ اقبال کے فہم کی بنیادی شرط یہی ہے کہ اقبال کے خیالات و افکار کے اصل سرچشمے، یعنی قرآن کی طرف رجوع کیا جائے۔اقبال کی شاعری کا اکثر حصہ قرآنی مقاصد کی ترجمانی کرتا ہے لیکن بعض اشعار تو مفاہیم قرآن سے براہِ راست تعلق رکھتے ہیں۔ انھوں نے زیر بحث موضوع پر تفصیلی اظہار خیال کیا اور اہم حوالوں کی نشان دہی کی۔ یہ لیکچر اقبال اکادمی پاکستان کی ویب سائیٹ اور یوٹیوب چینل پر موجود ہے۔

تصاویر

   
   
   
   

اقبال اکادمی پاکستان