Official Website of Allama Iqbal: سیمینار
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

آن لائن لیکچر سیریز کا دوسرا لیکچر
اقبال اور جرمنی
از محمد اکرام چغتائی(سردارتی اقبال ایواڈ یافتہ)


اقبال اکادمی پاکستان نے کورونا وائرس سے پیدا صورت حال کے باعث پندرہ روزہ آن لائن لیکچر کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ شعبہ آؤٹ ریچ کے زیر انتظام اس سلسلے کا دوسرا لیکچر صدارتی اقبال ایوارڈ یافتہ معروف محقق اور اقبال شناس جناب محمد اکرام چغتائی دے رہے ہیں۔ موضوع "اقبال اور جرمنی" ہوگا۔ یہ لیکچر اقبال اکادمی پاکستان کی ویب سائٹ اور یو ٹیوب چینل پر نشر کیا جارہا ہے۔اکرام چغتائی جرمنی میں اقبالیات کے موضوع میں خصوصی دل چسپی رکھتے ہیں اورعلامہ اقبال (رح) اور جرمن فلسفی و شاعر گوئٹے کی فکر میں مماثلت اور تقابل کے حوالے سے "اقبال اور گوئٹے" کے عنوان سے کتاب بھی لکھ چکے ہیں۔حال ہی میں ان کی تصنیف "اقبال اور جرمنی" منصۂ شہود پر آئی ہے۔یاد رہے کہ محمد اکرام چغتائی اقبالیات کے ساتھ ساتھ مختلف علمی و تحقیقی موضوعات پر متعدد تصنیفات و تالیفات پیش کر چکے ہیں۔اکرام چغتائی کی تحقیقی خدمات پر آسٹریائی حکومت بھی صدارتی ایوارڈ سے نواز چکی ہے۔

اقبال اکادمی پاکستان