Official Website of Allama Iqbal: سیمینار
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

آن لائن لیکچر سیریز کا پہلا لیکچر
"کلام اقبال اور عبد الرحمن چغتائی"
از اسلم کمال(پرائڈ آف پرفارمنس )


اقبال اکادمی پاکستان نے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال کے باعث پندرہ روزہ آن لائن لیکچر کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ شعبہ آؤٹ ریچ کے زیر انتظام ہونے والے اس سلسلے کا پہلا لیکچر معروف اقبال شناس مصور جناب اسلم کمال نے دیا۔ موضوع "کلام اقبال اور عبدالرحمن چغتائی" تھا۔ یہ لیکچر اقبال اکادمی پاکستان کی ویب سائٹ اور یو ٹیوب چینل پر نشر کیا گیا۔پرائڈ آف پرفارمنس کے حامل جناب اسلم کمال کو فکر اقبال (رح) میں خصوصی دل چسپی رکھنے کے باعث مصور اقبال بھی کہا جاتا ہے۔ ان کی تخلیقات کا ایک بڑا حصہ کلام اقبال کی تصویری تشریح پر مشتمل ہے۔علاوہ ازیں انہوں نے اپنے ایجاد کردہ خط (خط کمال) میں علامہ اقبال کے اشعار کی خطاطی بھی کی ہے۔جناب اسلم کمال کتابوں کے ٹائٹل تخلیق کرنے میں بھی ید طولیٰ رکھتے ہیں اور ریکارڈ بیس ہزار کتابوں کے ٹائٹل ڈیزائن کر چکے ہیں۔ملک و بیرون ملک بے شمار نمائشوں کا اہتمام کرنے والے مصور اقبال کے علامہ اقبال کے کلام پر کیے جانے والے تخلیقی کام کو دنیا بھر میں سراہا جاتا ہے۔

اقبال اکادمی پاکستان