Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

لاہور سکول آف لاء کے زیر اہتمام یوم اقبال کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام

اقبال کے خوابوں کے مطابق پاکستان میں ہر فرد کو مساوی سماجی سیاسی معاشی و دیگر حقوق مساوی بنیادوں پر حاصل ہونے چاہئیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے لاہور سکول آف لاء میںیوم اقبال کے حوالے سے ۶دسمبر ۲۰۲۳کومنعقدہ تقریب میں کیا
لاہور سکول آف لاء کے زیر اہتمام یوم اقبال کی مناسبت سے "علامہ کی شاعری کو خراج تحسین ''پیش کرنےکے لیے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی صدارت جسٹس (ر) ناصرہ اقبال صاحبہ نے کی۔ ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی مہمان خصوصی تھے۔ معروف شاعر و مصنف حسین مجروح بھی تقریب میں میں موجود تھے۔
ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے لاہور سکول آف لاء کے ل طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقبال کے خوابوں کے مطابق پاکستان میں ہر فرد کو مساوی سماجی سیاسی معاشی و دیگر حقوق مساوی بنیادوں پر حاصل ہونے چاہئیں۔ ملک کو اقبال کے خوابوں کی تعبیر کے مطابق آپ نوجوان نسل کو آگے بڑھ کر کردار ادا کرنا ہوگا۔
محترمہ ناصرہ اقبال نے کہا کے نوجوان نسل اقبال کی سوچ کے مطابق اپنی زندگی کو ڈھال لیں تو نہ صرف ملک بلکہ معاشرہ بھی ترقی کر سکتا ہے۔
تقریب میں لاہور سکول آف لاء کے طلبہ نے علامہ اقبال کے افکار پر مبنی تقاریر کیں، کلام اقبال مترنم اور گروپ کی صورت میں دھن پر بھی پیش کیا۔ لاہور سکول آف لاء کے ڈائریکٹر جناب اجمل شاہ دین نے ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی کا شکریہ ادا کیا اور انہیں کتاب کا تحفہ اور اعزازی شیلڈ پیش کی۔