Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

اقبال اکادمی پاکستان کے زیر اہتمام یوم استحصال کشمیر منایا گيا۔

۸/اگست۲۰۲۰ءکویوم استحصال کشمیر کی مناسبت سےاقبال اکادمی پاکستان کے زیر اہتمام ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین کی قیادت میں کشمیریوں سے اظہار یک جہتی اور ہندوستان حکومت کے غیر آئینی اقدا م کے خلاف یوم مذمت استحصال کشمیر منایا گیا ۔ پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین نے کہا کہ کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیے ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔کشمیریوں کو بھارتی تسلط سے آزادی ضرور ملے گی۔نائب صدر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر شہزاد قیصر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاوزیراعظم پاکستان نے جو کشمیر کا نقشہ جاری کیا ان شااللہ وہ پاکستان کا حقیقی نقشہ بنے گا۔ریلی کے شرکا میں پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق ،راجا محمد اختر اقبال ، ڈاکٹر حمیرا شہباز جناب نعمان چشتی، ڈاکٹر طاہر حمید تنولی، ہارون اکرم گل، فہیم ارشد، سید قیصر محمود شاہ، وقاراحمد اور اکادمی ملازمین نے شرکت کی۔

 

 

اقبال اکادمی پاکستان