Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

اقبال اکادمی پاکستان کے زیر اہتمام کلام اقبال ۔ مقابلہ جات کا انعقاد

اقبال اکادمی پاکستان کے زیر اہتمام پانچ روزہ عالمی کتاب میلہ میں ۵فروری ۲۰۲۵ء کو’’کلام اقبال۔ مقابلہ جات ‘‘کا انعقادایکسپو سنٹر میں کیا گیا ۔پانچ روزہ مقابلہ جات میں سکول و کالجز کے طلبہ واساتذہ اور سامعین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔۵فروری سے شروع ہونے والے مقابلہ جات کلام اقبال ترنم و تحت اللفظ اور تقاریر اور اقبال کوئز میں طلبا و طالبات اور عوام الناس نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ اقبال اکادمی پاکستان کی جانب سے ۵فروری تا ۹فروری منعقد کیے گئے مقابلہ جات میں مختلف تعلیمی اداروں کے طالب علموں نے حصہ لیا جس میں انہوں نےفکر اقبال سے متعلق اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔ طلبہ و اساتذہ اورعوام الناس کی جانب سے اقبال اکادمی کے اس اقدام کو خوب سراہا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال کی فکر پر مبنی ایسی سرگرمیاں نہ صرف فروغ فکر اقبال میں معاون ثابت ہوں گی بلکہ طلباء وطالبات کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرتی ہیں ان میں خود اعتمادی پیدا کرتی ہیں جو عملی زندگی میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔اس موقع پر ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی کا کہنا تھا کہ ہم فکر اقبال کی روشنی میں قوم کے شاہینوں کی کرداری سازی کےلیے ایسے اقدامات کرتے رہیں گے تاکہ وہ علامہ محمد اقبال کے ویژن کے مطابق ملک و قوم کی باگ ڈور سنبھال سکیں۔ اقبال اکادمی پاکستان کی جانب سے مقابلہ جات کے شرکاء کو اکادمی کی مطبوعات بطورانعامات پیش کی گئیں۔