Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

دائرۂ علم و ادب پاکستان، اسلام آباد کے زیر اہتمام سہ روزہ ”کل پاکستان اہل قلم کانفرنس“ میں ناظم اقبال اکادمی کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت

دائرۂ علم و ادب پاکستان، اسلام آباد کے زیر اہتمام سہ روزہ ”کل پاکستان اہل قلم کانفرنس“ کا انعقاد ۳نومبر کو رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد میں کیا گیا۔ کانفرنس کی پہلی نشست کا موضوع ”تعمیری ادب کے تقاضے“ تھا۔ اس نشست کی صدارت سرپرستِ اعلیٰ ”دائرۂ علم و ادب پاکستان“ پروفیسر ڈاکٹر انیس محمود نے کی۔ ناظم اقبال اکادمی ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ ڈاکٹر محمد افتخار نے ابتدائی کلمات پیش کیے۔ مرکزی صدر دائرۂ علم و ادب احمد حاطب صدیقی نے کانفرنس کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مثبت و تعمیری سوچ کو بیدار کرنے کے لیے ایسی کانفرنسیں ملک بھر میں منعقد کروانے کی ضرورت ہے۔ عصرِ حاضر میں مسلمان اہلِ علم اور اہلِ قلم کی ذمہ داریاں ہیں کہ وہ علامہ اقبال کی فکر پر اپنے قلموں کا رُخ موڑ دیں۔