Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

ڈاکٹر جاوید اقبال کے یوم وفات پر تعزیتی اجلاس

فرزندِ اقبال، جسٹس (ر) ڈاکٹر جاوید اقبال، ہلالِ امتیاز (۵؍ اکتوبر، ۱۹۲۴ء – ۳؍ اکتوبر، ۲۰۱۵ء) اپنے وقت کے بہترین قانون دانوں میں سے ایک تھے، اس کے علاوہ ایک مصنف، محقق اور دانشور بھی تھے۔ انھوں نے کئی کتب تحریر کیں، جن میں علامہ اقبال کی سب سے جامع اور مستند سوانح عمری "زندہ رود" شامل ہے۔ اس کے علاوہ علامہ اقبال کی ذاتی بیاض "Stray Reflections" کی تدوین بھی کی۔ ان کی تصنیف "The Concept of State in Islam: A reassessment" کو بین الاقوامی شہرت بھی ملی۔
وہ ۵؍ مارچ ۱۹۸۲ء سے ۵ اکتوبر ۱۹۸۶ء تک عدالتِ عالیہ لاہور کے چیف جسٹس اور ۵؍ اکتوبر ۱۹۸۶ء سے ۴؍ اکتوبر ۱۹۸۹ء تک عدالتِ عظمیٰ پاکستان کے جج کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے۔ وہ ۲۴ سال اقبال اکادمی پاکستان کے نائب صدر رہے۔ انہوں نے ہمیشہ اکادمی کی سرپرستی کی اور علامہ اقبال کی تعلیمات اور کاموں کے فروغ میں حصہ ڈالا، جو پاکستان کی تشکیل کی بنیاد ہے۔