Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

جامعہ محمدی چنیوٹ کے اساتذہ و طلبہ کا دورۂ اقبال اکادمی پاکستان

ناظم جامعہ محمدی شریف چنیوٹ ، صاحبزادہ قمر الحق سیالوی نے اساتذہ و طلبہ کے ہمراہ اقبال اکادمی پاکستان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اقبال اکادمی کی لائبریری میں علمی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں اساتذہ و طلبہ نے علامہ اقبال کی عملی زندگی، فلسفیانہ فکر اور علمی جہات پر مبنی سوالات کیے۔ سربراہ شعبہ ادبیات، اقبال اکادمی ڈاکٹر طاہر حمید تنولی نے سوالات کے تسلی بخش جوابات دیے۔ جامعہ محمدی، چنیوٹ کے وفد نے اقبال اکادمی کے مرکزِ فروخت کا دورہ بھی کیا۔اس معلوماتی دورے پر جناب قمر الحق سیالوی نے ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔