Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

اقبال اکیڈمی اسکینڈے نیویا، سویڈن کے زیر اہتمام شاعر مشرق حکیم الامت علامہ محمد اقبال کے پیغام اور فکر کو عام کرنے کے لیے یومِ اقبال کی تقریب

اس تقریب کے خصوصی مہمان سفیر پاکستان ڈاکٹر ظہور احمد اور اپسالا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ہینزویرنرویسلر تھے۔ تقریب کی نظامت اقبال اکیڈمی اسکینڈے نیویا کے جنرل سیکرٹری عمران کھوکھر نے کی۔ حافظ ابوبکر کی تلاوت قرآن حکیم سے تقریب کا آغاز ہوا۔ سہیل صفدر نے نعتیہ اشعار اور علامہا قبال کی بچوں کے لیے نظم ”ہمدردی“ پیش کی۔
سفیر پاکستان ڈاکٹر ظہور احمد نے نوجوان نسل کو فکرِ اقبال سے متعارف کرانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اقبال اکادمی پاکستان کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے اپنے ویڈیو پیغام میں علامہ اقبال کی عالمگیر بھائی چارے، انسان دوستی اور امن کے حوالے سے بات کی انھوں نے اقبال اکیڈمی اسکینڈے نیویا کی سرگرمیوں کی ستائش کی، ماہر اقبالیات مسعود الحسن ضیاء کا اقبال اور مابعد الطبیعیات کے عنوان سے عمران کھوکھر نے مقالہ پیش کیا جسے شرکاء نے اس علمی مقالے کو بہت سراہا۔
اقبال اکیڈمی اسکینڈے نیویا کے چیئرمین ڈاکٹر عارف کسانہ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مستقبل میں یومِ اقبال کی تقریب یہاں کے نوجوان منعقد کریں گے۔ انھوں نے علامہ اقبال اور مسئلہ فلسطین کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ کے وہ اشعار سنائے جو فلسطین کی سرزمین اور اس کے بارے میں لکھے گئے تھے۔ اس موقع پر شہدائے غزہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور ان کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔