Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

قومی صدارتی اقبال ایوارڈ - ڈاکٹر محمد عارف خان

اقبال اکادمی پاکستان اردو زبان میں علامہ اقبال پر لکھی جانے والی کتابوں میں سے بہترین کتاب کو ہر سال قومی صدارتی اقبال ایوارڈ دیتی ہے۔ یہ ایوارڈ صدر پاکستان کی منظوری سے دیا جاتا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے سال 2021 میں اردو زبان میں علامہ اقبال پر لکھی جانے والی کتابوں میں سے ڈاکٹر محمد عارف خان کی کتاب ”کمال اقبال اور اکیسویں صدی“ کو صدارتی اقبال ایوارڈ دینے کی منظوری دی۔ صدر مملکت نے یہ منظوری آئین کے آرٹیکل 48(1) اور اقبال اکیڈمی آرڈیننس 1962 کے تحت دی۔ صدر مملکت اقبال اکادمی پاکستان کے سرپرست اعلیٰ بھی ہیں۔