Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

تقریب برائے اقبال کتاب ایوارڈ 23-2022ءزیر اہتمام علامہ اقبال سٹمپ سوسائٹی، لاہور

اقبال کتاب ایوارڈ 23-2022ء کی تقریب برجر پینٹس پاکستان لمیٹڈ کے تعاون سے 25 نومبر 2023ء کو دبستانِ اقبال لاہور میں منعقد کی گئی۔ تقریب کی صدارت ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے کی۔ ڈاکٹررفیع الدین ہاشمی کی کتاب "کتابیات اقبال''کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔اور یہ ایوارڈ ڈاکٹر عبدالروف رفیقی کے دست مبارک سے ڈاکٹررفیع الدین ہاشمی کو پیش کیا گیا۔اقبال کتاب ایوارڈ یافتگان کو مہمان خصوصی کی جانب سے تمغے پہنائے گئے اور تعریفی اسناد پیش کیں۔
علامہ اقبال سٹمپ سوسائٹی کی جانب سے ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی کو ان کی اقبالیات میں خدمات کے اعتراف میں سال 2023ء کا تمغہ حاصل حیات (Life Time Achievement Award) دیا گیا۔ ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین علامہ اقبال سٹمپ سوسائٹی میاں ساجد علی کی اقبالیات کے فروغ اور اس کی ترویج کے اس سلسلہ کو خوب سراہا۔تقریب میں ایرانی طائفہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔