Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

مؤرخہ 10 نومبر 2022ءبروز جمعرات حضرت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے 145ویں یوم ولادت کی مناسبت سے شعبہ اُردو ،ڈویژن آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز یونی ورسٹی آ ف ایجوکیشن لوئر مال کیمپس کے زیر اہتمام"فکر اقبال" سمینار کا اہتمام کیا گیا ۔

سیمینار کی صدارت محترمہ پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین "ڈائریکٹر اقبال اکادمی،پاکستان " نے کی ۔پاکستان سے ماہر اقبالیات و ریسرچ اسکالر حسن رضا اقبالی اور تہران یونیورسٹی کے شعبہ اُردو سے ماہر اقبالیات محترمہ ڈاکٹر وفا یزداں منش نے دعوت پر خصوصی شرکت کی ۔ ان کے ساتھ ساتھ ڈویژن آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز کے ڈائریکٹر و ماہر اقبالیات پروفیسر ڈاکٹر وحید الرحمن خان اور یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے پرو وائس چانسلر جناب پروفیسر ڈاکٹرمحمد ارشد بھی سیمینار میں شریک ہوئے۔ میزبانی کے فرائض ڈاکٹر صائمہ علی نے سر انجام دئیے۔
تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ کے بعد کلام اقبال پیش کیا گیا جس کے بعد ڈائریکٹر ڈویژن آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سب مہمانوں کا فردا فردا مختصر تعارف کرایا ۔ اس مختصر تعارف کے بعد حسن رضا اقبالی نے اقبال کے فلسفہ خودی پر فکر انگیز لیکچر دیا۔ ڈاکٹر وفا یزداں منش نے اقبال کی فارسی شاعری اور خصوصا ایران میں اقبال شناسی کے حوالے سے ہونے والی تحقیق پر روشنی ڈالی ۔
پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین صاحبہ نے اقبال کی فکر و نظر اور اقبال کی نظر میں نوجوانوں کی اہمیت کے حوالے سے بصیرت افروز لیکچر دیا۔ جامعہ ہذا میں اس سیمینار کی حیثیت و اہمیت اس لحاظ سے اہمیت کی حامل ہے کہ اقبال کی فکری تعلیمات آج کے مسلمان اور خصوصا پاکستانی نوجوان کے لیے سمجھنا بہت ضروری ہے تاکہ وہ ایک مثبت اور فعال انسان کے طور پر معاشرے کے لیے اپنی خدمات پیش کر سکے ۔
سیمینار کے اختتام پر طلبا نے معزز مہمانوں کو پھولوں کے گلدستے بھی پیش کیے ۔ شعبہ اُردو کے طلبا اور اساتذہ کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں کے اساتذہ و طلبا نے بھی جوش و جذبے سے اس سیمینار میں شرکت کی ۔

   

   

   

   

   

   


اقبال اکادمی پاکستان