Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

اقبال اسلامی جذبوں کے شاعر تھے اس لیے اقبال کے کلام میں قرآنی پیغامات پائے جاتے ہیں: صوبائی وزیرِ تعلیم بلوچستان راحیلہ دُرانی

اقبال اکادمی پاکستان، رحمۃ للعالمین و خاتم النبیینﷺ کلب و تعمیر نو ٹرسٹ بلوچستان کے باہمی اشتراک سے ہونے والی تین روزہ بین الاقوامی اقبال کانفرنس، کوئٹہ 2025ء میں صوبائی وزیرِ تعلیم بلوچستان راحیلہ دُرانی کی آمد
اقبال اکادمی پاکستان، رحمۃ للعالمین و خاتم النبیینؐ کلب و تعمیر نو ٹرسٹ بلوچستان کے باہمی اشتراک سے کوئٹہ میں تین روزہ ”بین الاقوامی اقبال کانفرنس 2025ء “ کا انعقاد کیا گیا۔ صوبائی وزیرِ تعلیم راحیلہ دُرانی نے کانفرنس کے منتظمین کو مبارکباد دی، خصوصاً ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی، حافظ محمد طاہر اور تعمیرِ نو ٹرسٹ بلوچستان کی ترویجِ فکرِ اقبال کے لیے خدمات کو سراہا۔اس موقع پر صوبائی وزیرِ تعلیم راحیلہ دُرانی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں یہ تاریخی کانفرنس نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ثابت ہوگی۔ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ افکارِ اقبال کا مطالعہ کریں۔ اقبال مسلم اُمہ کو متحد دیکھنا چاہتے تھے۔ اقبال چونکہ اسلامی جذبوں کے شاعر تھے اس لیے اقبال کے کلام میں قرآنی پیغامات پائے جاتے ہیں۔ وزارتِ تعلیم بلوچستان اقبال کے کلام کی ترویج میں ہمیشہ اہم کردار ادا کرتی رہے گی۔ راحیلہ دُرانی نے بلوچستان کی خواتین کے لیے خصوصی اقبالیاتی سیشنز کے انعقاد کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع راحیلہ دُرانی نے کانفرنس کے دوران اقبال اکادمی پاکستان کے سٹال کابھی دورہ کیا۔ ناظم اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے انھیں اکادمی کی مطبوعات کا تحفہ پیش کیا۔
تین روزہ بین الااقوامی اقبال کانفرنس 2025ء برطانیہ، مالدیپ، بنگلہ دیش، ایران، کویت اور مصر سے مختلف بین الاقوامی سکالرز نے شرکت کی اور اپنے مقالے پیش کیے۔ کانفرنس میں 60 سے زائد ملکی و غیر ملکی ماہرین اقبال نے اقبال کےشعر ”سبب کچھ اور ہے، تو جس کو خود سمجھتا ہے— زوال بندہ مومن کا بے زری سے نہیں“ کے موضوع پراُردو، انگریزی اور عربی زبان میں اپنے مقالات پیش کیے۔