Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

اقبال اکادمی پاکستان اور ایکو ادارہ ثقافت تہران کے اشتراک سے ہونے والی تین روزہ بین الاقوامی اقبال کانفرنس ایوان اقبال کمپلیکس میں اختتام پذیر ہوئی۔

اختتامی نشست کی صدارت مسلم انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد، صاحبزادہ سلطان احمد علی نے کی۔ مہمان خصوصی سابق سینیٹر ولید اقبال جبکہ مہمان اعزاز ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران آغا ڈاکٹر اصغر مسعودی تھے۔ کلمات تشکر صدر ایکو ادارہ ثقافت تہران ڈاکٹر محمد سعد نے جب کہ اختتامی کلمات ڈائریکٹر اقبال اکادمی ڈاکٹر عبد الرؤف رفیقی نے پیش کیے۔
اختتامی نشست میں دس سے زائد ممالک کے مندوبین کا کہنا تھا کہ فکر اقبال کی تفہیم و ترویج امت مسلمہ کو درپیش مسائل کے حل اور بین الاقوامی تعلقات کو فروغ میں معاون و مدد گار ثابت ہوسکتی ہے۔ اقبال اکادمی اور ایکو ادارہ ثقافت تہران کو کانفرنس پر مبارک باد پیش کی۔
تقریب کے اختتام پر سفارشات پیش کی گئیں کہ ایکو رکن ممالک کے قومی شعراء اور علامہ اقبال کے افکار کا تقابلی مطالعہ کا آغاز کیا جائے، نیز ان ممالک میں علامہ کی شخصیت فکر و فلسفے پر تحقیق اور تراجم کرائے جائیں۔ صاحبزادہ سلطان احمد علی، ولید اقبال، آغا ڈاکٹر اصغر مسعودی نے کہا کہ اقبال نے اپنے نظریات و خیالات کو اپنے کلام کے ذریعے بنی نوع و انسان تک پہنچایا۔ علامہ حقیقتا ایک بین الاقوامی شاعر، فلسفی، پیامبر اور دانائے راز تھے۔ انہوں نے اپنے فکر و فلسفہ اور سیاسی نظریات سے نہ صرف برصغیر بلکہ پوری دنیا کو متاثر کیا۔
قومی و بین الاقوامی اسکالرز کو جناب ولید اقبال، ڈاکٹر عبد الرؤف رفیقی اور ڈاکٹر سعد خان نے اعزازی شیلڈز پیش کیں۔
تقریب میں علامہ اقبال کے کلام کو بانسری کی دھن اور طبلہ پر پیش کیا گيا۔