Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

اقبال اکادمی پاکستان اور ایکو اداری ثقافت کے اشتراک سے بین الاقوامی مطالعات اقبال (Iqbal Studies Abrond) کے عنوان سے تین روزہ انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد

اقبال اکادمی پاکستان اور ایکو اداری ثقافت کے اشتراک سے بین الاقوامی مطالعات اقبال (Iqbal Studies Abroad)کے عنوان سے تین روزہ انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد کیا گيا۔
کانفرنس کی افتتاحی تقریب ۱۸، نومبر ۲۰۲۴ء کو ایوان اقبال کے کانفرنس میں منعقد ہوئی جس کی صدارت صاحبزادہ سلطان احمد علی نے کی۔ دیگر مہماناں گرامی میں قومی و بین الاقوامی اہل علم اور دانشور شامل تھے۔
ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبد الرؤف رفیقی نے اس کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ ڈاکٹر رفیقی نے دوران خطاب کہا کہ علامہ اقبال کی صدابلا تفریق رنگ و نسل اور جغرافیائی حدود سے بالا چہار دانگ عالم میں گونج رہی ہے۔ اقبال اکادمی فکر اقبال کے فروغ کے لیے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر دن رات کوشاں ہے اور یہ ادارہ علامہ اقبال کے افکار کا امین ہے۔
اپنے خطبۂ صدارت میں صاحبزادہ سلطان احمد علی نے کہا کہ علامہ اقبال وہ نقطہ مشترک ہے جو تمام عالم اسلام کو وحدت میں پروسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ علامہ اقبال نے نوجوانوں کو مخاطب کرکے ان کو ترغیب دی کہ اپنے اجداد کی وراثت کے امیں بن کر اسلام کو اپنا مطمع نظر بنائیں۔
بین الاقوامی اقبال کانفرنس میں ایکو ادارہ ثقافت کے صدر ڈاکٹر سعد خان نے بھی تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایکو ادارہ ثقافت کی کاوش ہے کہ رکن دس ممالک میں تمام ممالک کی زبانیں بولی اور سمجھی جائیں آج کی یہ کانفرنس بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ ڈاکٹر سعد نے ڈائریکٹر اقبال اکادمی اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
بین الاقوامی اقبال کانفرس میں افغانستان، مصر، ایران ، جموں کشمیر، کویت، چین، تاجکستان، برطانیہ سمیت دنیا بھر کے اہل علم نے شرکت کی۔
بین الاقوامی اقبال شناس ڈاکٹر افسر رہبیں نے افغانستان کا روایتی لباس پہنا کر بین الاقوامی رواداری کا مظاہرہ کیا۔ ڈاکٹر افسر رہبین اور دیگر بین الاقوامی مندوبین نے اس کا میاب انٹرنیشنل اقبال کانفرنس کے انعقاد پر اقبال اکادمی پاکستان کو مبارکباد دی۔