Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی کی وفد کے ہمراہ مزار اقبال پر حاضری

پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کے موقع پر اقبال اکادمی پاکستان کے زیر اہتمام علامہ محمد اقبال کی قدیم رہائش گاہ پر پرچم کشائی اور کیک کٹنگ کی تقریبات
پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کی مناسبت سے "استحکام پاکستان میں نوجوانوں کا کردار" کے موضوع پر مذاکرہ کا انعقاد کیا گیا۔
"فکر اقبال اور استحکام پاکستان" کے عنوان سے اکادمی کے یوٹیوب چینل پر نامور شخصیات کے آن لائن پیغامات بھی جاری کیے گئے۔
77ویں جشن آزاد ی کے موقع پر ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے وفد کے ہمراہ مزار اقبال پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر فاتحہ خوانی کی گئی اور ملکی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے کہا کہ ہمارے ملک کو بے شمار انسانی اور قدرتی وسائل سے نوازا گیا ہے اور یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ان وسائل کو بروئے کار لائیں۔ پاکستان کوحقیقی معنوں میں فلاحی ریاست بنانے کے لیے فکر اقبال کو مشعل راہ بنانا ہوگا۔ وفد میں جناب وقار احمد، راجہ محمد بابر، محمد اسحاق، اسد حنیف اور رئیس خان شامل تھے۔
77 ویں جشن آزادی کے موقع پر علامہ اقبال کی قدیم رہائش گاہ میکلوڈ روڈ میں پرچم کشائی اور کیک کٹنگ کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ ڈائریکٹر اقبال اکادمی ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے اکادمی کے عہدیداران کے ہمراہ پرچم کشائی کی۔ کیک کٹنگ کی تقریب کے موقع پر ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے کہا کہ پاکستان تاقیامت قائم و دائم رہے گا ، پاکستان ایک گلدستہ ہے، وہ وقت دور نہیں جب پاکستان ترقی کرے گا۔