Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن، جناب اورنگ زیب کھچی کادورہ اقبال اکادمی پاکستان

فاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن، جناب اورنگ زیب کھچی نے اقبال اکادمی پاکستان کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے وفاقی وزیر جناب اورنگزیب کا پرتباک استقبال کیا اور انہیں گلدستہ پیش کیا۔ ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے وفاقی وزیر جناب اورنگ زیب کو وزارت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک بادپیش کی- اس موقع پر وفاقی وزیر جناب اورنگ زیب نے کلیات اقبال اینڈراٹ ایپ کے نئے ورژن کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ فکر اقبال کے فروغ کے لیے ہمیں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے نوجوان نسل کوخاص طور پر فکر اقبال سے روشناس کرانے کی ضرورت پر زور دیا۔جناب اورنگ زیب کھچی نے اقبال اکادمی پاکستان کی مرکزی لائبریری ، شعبہ ادبیات، شعبہ اطلاعیات کا بھی دورہ کیا ۔