Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

اقبال اکادمی پاکستان اور رحمۃ للعالمین و خاتم النبیین ﷺ کلب و تعمیر نو ٹرسٹ بلوچستان کے باہمی اشتراک سے تین روزہ بین الاقوامی اقبال کانفرنس 2025ء

اقبال اکادمی پاکستان اور رحمۃ للعالمین و خاتم النبیین ﷺ کلب و تعمیر نو ٹرسٹ بلوچستان کے باہمی اشتراک سے تین روزہ بین الاقوامی اقبال کانفرنس 2025ء غزالی ہال، تعمیرِ نو کیمپلکس بلوچستان میں منعقد ہوئی۔
افتتاحی نشست کی صدارت چیئرمین تعمیر نو ٹرسٹ بلوچستان بریگیڈیئر (ر) عبدالجلیل نے کی۔ ڈاکٹر سمیع اللہ ملک مہمانِ خصوصی تھے جبکہ خبیب فاؤنڈیشن کے فاؤنڈر و چیئرمین ندیم احمد خان نے مہمانِ اعزاز کے طور پر شرکت کی۔ ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالروف رفیقی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، جبکہ پیٹرن رحمۃ للعالمین و خاتم النبیین ﷺ اتھارٹی بلوچستان حافظ محمد طاہر نے تعارفی کلمات پیش کیے۔ نظامت کے فرائض محترمہ صدف افضل اور محترمہ آبگینہ نے ادا کیے۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا۔ اس موقع پر تعمیر نو پبلک کالج، غزالی کیمپس کوئٹہ کے طلبہ و طالبات نے تقاریر اور کلامِ اقبال پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پر حافظ محمد طاہر نے تمام معزز مہمانان اور منتظمینِ کانفرنس کو بلوچستان کی روایتی شالیں پیش کیں۔
تین روزہ بین الاقوامی اقبال کانفرنس 2025ء کی 14 نشستوں میں 60 سے زائد ملکی و غیر ملکی ماہرینِ اقبال اپنے تحقیقی مقالات پیش کریں گے۔ کانفرنس کے دوسرے اور تیسرے روز خواتین کے لیے خصوصی اقبالیاتی نشستوں کا بھی اہتمام ہوگا۔