Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی کی بطور ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ، اکادمی کے افسران و اسٹاف سے ملاقات

ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے ۲۵ اکتوبر ۲۰۲۳ء کو اقبال اکادمی پاکستانک کے اسٹاف سے ملاقات کی۔
ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے اقبال اکادمی پاکستان کی محدود وسائل میں فکر اقبال کے فروغ کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ علامہ محمد اقبال کے پیغام اور ادارے کے فروغ و ترقی کے لیے بہترین ٹیم ورک دیرپا حکمت عملی ہے۔ مقاصد کے حصول کے لیے پُرخلوص کا وش اور پُر عزم جدوجہد کامیابی کی دلیل ہے۔ اقبال اکادمی پاکستان کا تمام سٹاف قابل احترام ہے۔ اکادمی میں ؃جاری تما م پراجیکٹس کی تکمیل کو فوقیت دیتے ہوئے محبین اقبال اور نوجوان طلبہ کے لیے ایک اعلیٰ علمی و تحقیقی ماحول کی فراہمی ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔ تمام مسائل کا حل باہمی مشاورت میں پنہاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے اراکین اکادمی سے ملاقات کے دوران کیا۔
اس موقع پر تمام سٹاف اراکین نے فرداً فرداً ڈائریکٹر اقبال اکادمی سے اپنا تعارف بھی کروایا۔ ملاقات میں شریک تمام اراکین نے ادارہ کے انتظامی معاملات کو خوش اسلوبی سے چلانے کے لیے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔