Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

اقبال اکادمی پاکستان فکر اقبال کے فروغ کے لیے مختلف سرگرمیوں کے ذریعے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ ناظم اقبال اکادمی پاکستان پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین ملک کے مختلف تعلیمی تحقیقی اور فکری اداروں کے ساتھ روابط اور اشتراک کار کے ذریعے فکر اقبال کے فروغ کو توسیع دے رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں انٹر یونیورسٹی کنسورشیم برائے فروغِ سماجی علوم کے نیشنل کوارڈینیٹر محمد مرتضی نور اقبال اکادمی پاکستان تشریف لائے۔ محمد مرتضی نور کے ساتھ ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ جس کے تحت اقبال اکادمی پاکستان انٹر یونیورسٹی کنسورشیم فار پروموشن آف سوشل سائنسز کے تعاون سے پاکستان بھر کی جامعات میں اقبالیات کی سرگرمیوں کا تفصیلی پروگرام وضع کرے گی۔ ان سرگرمیوں میں علمی و فکری سیمینارز کا انعقاد، علامہ اقبال کی شاعری اور فکر پر مختلف علمی مقابلے اور دیگر اقبالیاتی سرگرمیاں شامل ہیں۔ محمد مرتضی نور نے اس امر کی یقین دہانی کرائی کہ انٹر یونیورسٹی کنسورشیم اقبال اکادمی پاکستان کو اپنے اہداف و مقاصد کے حصول کے لیے پورا تعاون فراہم کرے گا ۔ اس طرح نوجوان نسل اور طلبہ و طالبات میں فکر اقبال کے فروغ کے نئے امکانات پیدا ہوں گے۔

اقبال اکادمی پاکستان