Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

معروف ماہر معاشیات جناب ایم اے حجازی نے خازن (Treasurer) اقبال اکادمی پاکستان

معروف ماہر معاشیات جناب ایم اے حجازی نے خازن (Treasurer) اقبال اکادمی پاکستان کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے جناب ایم اے حجازی صاحب کو اقبال اکادمی پاکستان میں خوش آمدید کہا اور گلدستہ پیش کیا۔ ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے ان کی تقرری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ حجازی صاحب کی معاشی مہارت اکادمی کو مالی طور پر مستحکم کرنے میں اہم پیش رفت ہو گی۔ جناب ایم اے حجازی نے یہ ذمہ داری سنبھالتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال کا فلسفہ خودی اور معاشی خودمختاری آج کے دور میں بھی رہنمائی کرتا ہے، اور اکادمی کے وسائل کو اسی تناظر میں استعمال کیا جائے گا تاکہ علامہ اقبال کے افکار کو عالمی سطح پر پھیلایا جا سکے۔