Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

ڈاکٹرہارون الرشید تبسم کی 182کتب کی نمائش ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ، پروفیسر ڈاکٹر عبدالرﺅف رفیقی کاخصوصی خطاب

سرگودھا پریس کلب کے زیر اہتمام ڈاکٹر تبسم کی 182کتب کی نمائش کا افتتاح ۲دسمبر ۲۰۲۳کو کیا گیا ۔ جس میں ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ، پروفیسر ڈاکٹر عبدالرﺅف رفیقی نے خصوصی خطاب کیا۔تقریب کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالرﺅف رفیقی نےکہا کہ بین الاقوامی سطح پر ڈاکٹر علامہ محمدا قبال ؒ کا نام ہمارے لیے باعثِ فخر ہے ۔ دنیا بھر میں اقبال کے فکر و فن پر کثیر الاشاعت کام ہو چکا ہے اور یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے ۔ یہ حقیقت اظہر من الشمس ہے کہ کتاب اور تخلیق کار کا تعلق اَدب کے فروغ کے لیے بہت ضروری ہے ۔ تخلیق کار خاموش ہو جائے تو کتابیں بھی افرسودہ ہو جاتی ہیں۔ کتاب دوستی اور کتاب کلچر کی ضرورت ہر دو رمیں اہمیت کا حامل رہی ہے ۔ ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم کی 182 کتب اَدبی دنیا میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑ چکی ہیں۔ ڈاکٹر تبسم کی خدمات کو ہدیہ تحسین پیش کرنا ضروری ہے ۔
ڈاکٹر عبدالرﺅف رفیقی نے مزید کہا کہ کتاب لکھنا آسان کام نہیں ہے ۔ وسعتِ مطالعہ ، تجربہ اور اسلوب کتاب کا حسن ہوتا ہے ۔ شاہینوں کے شہر سرگودھا کی خوش قسمتی ہے کہ یہاں ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم علم و اَدب کی شمع روشن کیے ہوئے ہیں۔ اقبالیات کے میدان میں کام کرنے والوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
اپواءگرلز ہائی سکول کی طالبات ، سول ڈیفنس کے کارکن،صحافیوں اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے احباب نے کتابوں کی نمائش دیکھی اور تقریب میں شرکت کی۔