Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

معروف شاعر اور اردو ادب کے استاد اختر شمار کی یاد میں ایف سی کالج یونیورسٹی لاہور، شعبہ اردو کے زیر اہتمام تقریب

ایف سی کالج یونیورسٹی لاہور شعبہ اردو کی جانب سے۱۰مارچ ۲۰۲۳ء کو صدر شعبہ ڈاکٹر نورین کھوکھر کی زیر صدارت سے ڈاکٹر اختر شمار کی یاد میں تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں ڈاکٹر اختر شمار کی اہلیہ اور بچوں نے بھی شرکت کی ۔تقریب میں ایف سی یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر جونتھن ایڈلٹن، ڈین آف ہیومینٹیز ڈاکٹر الطاف اللہ خان اور ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین کے علاوہ علم وادب کی نامور شخصیات، ڈاکٹر خواجہ محمد زکریا، ڈاکٹر فخر الحق نوری، ڈاکٹر محمد کامران، فرحت عباس شاہ، ڈاکٹر ناصر عباس نیئر، منصور آفاق اور دیگر رفقاء نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے تمام شرکا نے خوبصورت الفاظ میں ڈاکٹر اختر شمار کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

اقبال اکادمی پاکستان