Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

پاکستانی زبانوں میں علامہ اقبال کی کتب کے تراجم کی نمائش

مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر اقبال اکادمی پاکستان کے زیر اہتمام اور نمل یونیورسٹی کے تعاون سے 21 فروری کو ڈی ایچ اے فیز 5 اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہونے والی نمائش کتب ایوان اقبال کمپلیکس میں منعقد ہو گی۔ نمائش صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔
اس میں اقبال اکادمی پاکستان اور دیگر اداروں کی جانب سے شائع کردہ علامہ اقبال کی کتب اوران کے افکار کے مختلف پاکستانی زبانوں میں تراجم پیش کیے جائیں گے۔
محققین، طلبہ، اور ادب دوست افراد کو یہ منفرد نمائش دیکھنے اور اس علمی و ادبی کاوش میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔