Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

پاکستانی زبانوں میں علامہ اقبال کی کتب کے تراجم کی نمائش

مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر اقبال اکادمی پاکستان کے زیر اہتمام اور نمل یونیورسٹی کے تعاون سے 21 فروری کو ایوان اقبال کمپلیکس میں نمائش کتب منعقد کی گئی۔
اس نمائش میں اقبال اکادمی پاکستان اور دیگر اداروں کی جانب سے شائع کردہ علامہ اقبال کی کتب اوران کے افکار کے مختلف پاکستانی زبانوں میں تراجم پیش کیے گئے۔
نمائش کے افتتاح میں نمل یونیورسٹی لاہور کیمپس کے ریجنل ڈائریکٹر بریگیڈیئر (ر) ہمایوں ضیاء چیمہ، نمل یونیورسٹی کے فیکلٹی اراکین، اقبال اکادمی پاکستان کے شعبہ ادبیات کے سربراہ ڈاکٹر طاہر حمید تنولی ، شعبہ آئی ٹی کے سربراہ محمد نعمان چشتی ، انچارج انتظامیہ وقار احمد اور دیگر افسران موجود تھے۔طلبہ، اہل علم اور محبین اقبال کی کثیر تعداد نے نمائش دیکھی۔