Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

اقبال اکادمی پاکستان اور لٹریری سوسائٹی ورکرز ویلفیئر کالج، ڈیفنس روڈ لاہور کے زیرِ اہتمام یوم اقبال کی تقریب کا انعقاد

اقبال اکادمی پاکستان اور لٹریری سوسائٹی ورکرز ویلفیئر کالج، ڈیفنس روڈ لاہور کے زیرِ اہتمام یوم اقبال کی مناسبت سے ۳۰نومبر ۲۰۲۳ءکو تقریب کا انعقاد مرکزی لائبریری ہال میں ہوا۔ تقریب کی صدارت پرنسپل ورکرز ویلفیئر کالج جناب عمران الحق نے کی، ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبد الرؤف رفیقی مہمانِ خصوصی تھے۔ مہمانِ خصوصی کی آمد پر پرنسپل اور اساتذہ نے پرجوش استقبال کیا اور انھیں خوش آمدید کہا۔ ڈائریکٹر صاحب نے ادارے کی لٹریری سوسائٹی کی انتظامیہ اور کالج کے اساتذہ کو اظہارِ تحسین پیش کیا۔ انھوں نے طلبہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال امیری سے زیادہ فقیری کے قائل تھے۔ علامہ کا کلام یقین ، ہمت ،ولولہ اور جذبہ پیدا کرتا ہے وہ نا امیدی کے خلاف تھے۔ علامہ اقبال کے کلام کو از بر کرلیں۔ زندگی کی ہر مشکلات میں آپ کے کام آئے گا۔
تقریب میں ادارے کی اساتذہ اور طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔ ان میں محترمہ بشری صاحبہ وائس پرنسپل، ڈاکٹر آصف خان، جناب اظہار الحق، جناب غلام رسول انجم، جناب محسن الحسنین شاہ ، محترمہ عرفانہ جاوید، محترمہ ارم عاصم ، محترمہ صوبیہ طاہر اور جناب اظہر حسن شامل تھے۔ نظامت کے فرائض حافظ محمد جنید رضا ، پی ایچ ڈی سکالر ، اقبالیات نے ادا کیے۔
تقریب کے اختتام پر ڈائریکٹر صاحب نے اقبال اکادمی کی جانب سے پرنسپل صاحب کو یادگاری شلیڈ پیش کی، لٹریری سوسائٹی کو اقبال اکادمی کی اسناد سے نوازا اور لائبریری کے لیے کتب کا تحفہ دیا۔ پرنسپل صاحب نے ڈائریکٹر صاحب کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اورانھیں گلدستہ پیش کیا۔