Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس :’’یوم خواتین کے موقع پر ‘‘جینڈر اسٹدیز ڈیپارٹمنٹ پنجاب یونی ورسٹی میں دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس

جینڈر اسٹڈیز ڈیپارٹمنٹ، پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ’’یوم خواتین‘‘ کے سلسلے میں ۸-۹ مارچ۲۰۲۱ء کو دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کے دوسرے روز کے اجلاس میں ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال ایک ہمہ جہت مفکر تھے۔انہوں نے زندگی کے ہر زاویے پر اپنے مفکرانہ اثرات مرتب کیے ہیں جن میں سے ایک اہم مسئلہ ’’وجودِ زن‘‘ اور اس سے منسلک موضوعات ہیں۔ علامہ اقبال نے اپنے شعری و نثری افکار میں اس پر عمدہ نکات پیش کیے۔انھوں نے کہا کہ اگرچہ علامہ اقبال نے اردو شاعری میں بھی اس پر توجہ دی لیکن فرائض و حقوقِ نسواں کے موضوع پرمفصل اظہار ان کی فارسی شاعری میں ملتا ہے یا پھر ان کی نثری تحریروں میں ۔علامہ اقبال عورت کو دین اسلام کے اندر رہتے ہوئے آزادی اور مساوی حقوق دینے کے قائل تھے۔ انھوں نے حضرت فاطمہ الزہراؓ کے کردار کو مسلم خواتین کے لیے مثال قرار دیا۔
اس نشست کی صدارت شعبہ انگریزی کے استاد ڈاکٹر شاہ زیب نے کی اور اساتذہ اور اسکالرز کی طرف سے مقالے پیش کیے گئے۔ پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین نے وائس چانسلر جامعہ پنجاب جناب ڈاکٹر نیاز احمد اختر اور صدر شعبہ جینڈر اسٹڈیز ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر رعنا ملک کو کانفرنس کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی۔اس دو روزہ کانفرنس میں اقبال اکادمی پاکستان کی طرف سے نمائش کتب کا اہتمام بھی کیا گیا۔

تصاویر

   
   
   
   
   

اقبال اکادمی پاکستان