Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز لاہور میں "علامہ اقبال یوتھ لیڈرشپ ڈویلپمنٹ پروگرام" کا انعقاد

علامہ اقبال کے 145ویں یوم ولادت کی مناسبت سے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز لاہورکی کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی نے 17 نومبر 2022ء کو "علامہ اقبال یوتھ لیڈرشپ ڈویلپمنٹ پروگرام" کا انعقاد کیا۔ جس کا مقصد نوجوانوں میں علامہ اقبال کے افکار کی روشنی میں قائدانہ صلاحیت کوبیدارکرنا تھا۔ پروگرام کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین صاحبہ نے کی۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ علامہ اقبال نے نوجوانوں میں قائدانہ صلاحیتیں پیدا کرنے کے لیے اپنے اشعار اور نثری تحریروں میں واضح تعلیمات دی ہیں ۔ علامہ اقبال نے شاہین کا تصور دے کر بتایا کہ نوجوانوں کو کس طرح اپنی شخصیت میں قائدانہ اوصاف پیدا کرنے چاہیئں۔ انہوں نے کہا کے لیڈر شپ ڈویلپمنٹ کے لئے جتنے بھی افکار پیش کیے جا رہے ہیں علامہ اقبال کی فکر ان میں نہ صرف نمایاں ہے بلکہ نتائج پیدا کرنے کے لحاظ سے بھی زیادہ موثر ہے
مہمان مقررین میں ڈاکٹربصیرہ عنبرین صاحبہ کے علاوہ نوجوان اقبال سکالر زید حسین اورموٹیویشنل اسپیکر سلطان خان شامل تھے۔

   

   

   

    < img src="../images/events/event_university_veterinary/event_university_veterinary8.png" width="448" height="299" border="2">

   

   

   
اقبال اکادمی پاکستان