Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

اقبال اکادمی پاکستان اور گورنمنٹ عبدالحق اسلامیہ ایسوسی ایٹ کالج، جلال پور جٹاں کے اشتراک سے یومِ اقبال کی تقریب کا انعقاد

اقبال اکادمی پاکستان اور گورنمنٹ عبدالحق اسلامیہ ایسوسی ایٹ کالج کے اشتراک سے مورخہ 13نومبر 2023ء کو ”فکرِ اقبال “کے موضوع سے سیمینار منعقد کیا گیا، جس کی صدارت رئیس مدرسہ جناب پروفیسر کلیم احسان بٹ صاحب نے فرمائی، جبکہ مہمان خصوصی میں ماہرِ اقبالیات ڈاکٹر زاہد حسین چغتائی ( اسلام آباد) اور کاشف منظور(ڈائریکٹر جنرل پبلک لائبریریز،لاہور) تھے۔
تقریب کے اختتام پر رئیس مدرسہ جناب پروفیسر کلیم احسان بٹ صاحب نے مہمانوں کو اعزازی شیلڈز پیش کیں۔بعد ازاں اقبال کوئز اور سیمینار میں شرکت کرنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے ”اقبال اکادمی پاکستان“ کی جانب سے انھیں سرٹیفکیٹ اور کتب سے نوازا گیا۔ تقریب کی نظامت سکندر علی شعبہ اردو نے کی۔