Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

ہوپ سوسائٹی پاکستان کے ز یر اہتمام تیسرے سالانہ اقبال فیسٹویل میں ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت

ہوپ سوسائٹی پاکستان کےز یر اہتمام تیسرے سالانہ اقبال فیسٹویل میں ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان نے کہا کہ ہمیں نوجوان نسل کی فکرِ اقبال کی روشنی میں تربیت کرنے کی ضرورت ہے۔ فکرِ اقبال کو مشعلِ راہ بنا کر نوجوان نسل زندگی کے ہر شعبے میں خاطر خواہ کامیابی حاصل کرسکتی ہے۔ دیگر مقررین میںڈاکٹر نجیب جمال، ڈاکٹر طاہر حمید تنولی اور ڈاکٹر وحید الزمان نے بھی فکرِ اقبال کی مختلف جہات پر روشنی ڈالی۔