Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

بلوچستان تھنک ٹینک نیٹ ورک، کوئٹہ کے زیر اہتمام ”فکر اقبال کی روشنی میں قوم کی تعمیر میں افراد کی اہمیت“ کے موضوع پر مقابلہ مضمون نویسی کے مقابلہ کا انعقاد، ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی کی شرکت

علامہ اقبال کے۱۴۶ ویں یوم ولادت کے موقع پر بلوچستان تھنک ٹینک نیٹ ورک کوئٹہ نے ۱۴ نومبر ۲۰۲۳ء کو پاکستان کے تمام نجی اور سرکاری یونیورسٹیوں کے طلبہ کے درمیان ہونے والے مقابلہ مضمون نویسی بعنوان”فکر اقبال کی روشنی میں قوم کی تعمیر میں افراد کی اہمیت“ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا جس کے بعد تلاوت قرآن پاک کی گئی۔ سربراہ بلوچستان تھنک ٹینک نیٹ ورک بریگیڈیئر آغا احمد گل نے استقبالیہ پیش کیا۔ تقریب کی صدارت وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجیئنرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ نے کی ۔ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے فکر اقبال کے حوالے سے گفتگو کی۔ نظامت کے فرائض جناب منیب الرحمان ریسرچ آفیسر بلوچستان تھنک ٹینک ورک نے انجام دئیے۔ مقابلے کا مقصد تنقیدی سوچ کو فروغ دینا اور نوجوانوں کو شمولیت اور رسائی کے ذریعے شامل کرنا تھا۔
تقریب کے اختتام پر ناظم اقبال اکادمی پاکستان کی جانب سے مہمانوں اور نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ کو شیلڈز، سرٹیفکیٹ اور کتب پیش کی گئیں۔