Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

تیسری بین الاقوامی کانفرنس"فکر اقبال اور بیداری امت " بحریہ یونیورسٹی لاہور کیمپس

بحریہ یونیورسٹی لاہور کیمپس میں "فکر اقبال اور بیداری امت "کے موضوع سے28نومبر 2023کو تیسری بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی، اور ریئر ایڈمرل (ر) نوید احمد رضوی، سابق ڈائریکٹر جنرل بحریہیونیورسٹی اسلام آباد کیمپس، کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ کانفرنس کے مقررین میں ڈاکٹر نجیب جمال، پروفیسر شعبہ اردو، ایف سی کالج (یونیورسٹی) لاہور، ڈاکٹر نجیب جمال،قرآن اکیڈمی لاہور کے اعزازی ڈائریکٹر ابصار احمد، کرنل اشفاق احمد (ر)، مائنڈ انجینئر میں ٹرینرجناب محمد علی شامل تھے۔
ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ کی شاعری اور نثر کا مطالعہ کیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ اس میں اتحاد، اسلام اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت، استعماری قوتوں کے خلاف صداے احتجاج، مغربی تہذیب سے احتراز، امت مسلمہ کی بیداری اور نشاۃ ثانیہ کے پہلو بدرجۂ اتم پائے جاتے ہیں۔علامہ امت مسلمہ کو اپنے دینی، سیاسی، انفرادی اور اجتماعی معاملات میں اپنے اصل منبع اور مرجع کی طرف رجوع کرنے اور ان سے تائید و نصرت طلب کرنے کے لیے نصیحت کرتے ہیں۔بلا شبہ، اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت شامل حال ہوتی ہے، مگر اس کییہ سنت انھی لوگوں کے لیے کار فرما ہوتی ہے جو اس کی راہ پر چلتے اور اس کے احکام پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اپنے آپ کو اس کے قابل بناتے ہیں۔ امت مسلمہ کی بیداری کے لیے اصل منبع اور ماخذ قرآن مجید اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات مبارکہ ہے، علامہ اقبال علیہ الرحمۃ نے بھی اس کے لیے اصل سرچشمہ اور مرجع قرآن مجید ہی کو قرار دیا ہے۔
کانفرنس کے دیگرمقررین نےاپنے خطاب میں خودی بیدار اقبال کی لازوال حکمت پر روشنیڈالی۔کانفرنس کے اختتام پر کموڈور (ر) جواد احمد قریشی)ستارہ امتیاز(یونیورسٹی لاہور کیمپس، نے تمام مہمانوں کی شرکت پر شکریہ ادا کیا۔