Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

الائیڈ سکول، وفاقی کالونی، لاہور کے زیر اہتمام ہفت روزہ تقریبات بہ سلسلہ یومِ اقبال

الائیڈ سکول، وفاقی کالونی، لاہور کے زیر اہتمام مؤرخہ یکم نومبر ۲۰۲۳ء سے 8نومبر ۲۰۲۳ء تک”یومِ اقبال“ منانے کے لیے کلامِ اقبال پر مبنی مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں سکول کے طلباء نے کلامِ اقبال مترنم، تحت اللفظ، تقریری اور کلامِ اقبال کی پیٹنگ کے مقابلہ جات کا حصہ لیا۔ اقبال اکادمی پاکستان کی طرف سے جناب چودھری فہیم ارشد نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور مقابلہ جات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے سرٹیفکیٹس دیے۔