Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

گلگت بلتستان کے مصنف و محقق ڈاکٹر نیک عالم راشد کی ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی سے ملاقات

گلگت بلتستان کے نامور مصنف و محقق ڈاکٹر نیک عالم راشد نے ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈاکٹر نیک عالم نے بتایا کہ گلگت بلتستان میں اردو و انگریزی کے علاوہ مجموعی طور پر 6 زبانیں بولی جاتی ہیں۔
گلگت بلتستان کی مقامی زبانوں میں لوک گیت، لوک داستانوں اور شاعری پر مقامی شعرا اور ادیبوں کے علاوہ غیر ملکی محققین نے بھی شاندار کام کیا ہے جبکہ شینا زبان میں قرآن پاک کا ترجمہ بھی کیا جا چکا ہے۔
ڈاکٹر نیک عالم نے کہا کہ گلگت بلتستان میں خصوصا نوجوانوں میں شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی فکر کے فروغ کے لیے اقبال اکادمی پاکستان کا تعاون اور رہ نمائی درکار ہے۔
ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے کہا کہ علامہ اقبال منفرد عالمی شخصیت ہیں، جنہوں نے نہ صرف مسلمانوں،بلکہ پوری انسانیت کے لئے قرآن و سنت کی روشنی میں اہم پیغام دیا۔ اقبال اکادمی پاکستان علامہ اقبال کے پیغام کو عام کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔